چین میں فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سابق افسر کو ویکسین بنانے والی کمپنیوں سے رشوت کے الزام میں 10 برس قید کی سزا سنادی گئی۔
China: Former officer sentenced to 10 years in prison for graft
چینی اخبار کے مطابق ادارے کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ین ہونگ زہنگ کو 10 برس قید اور 5 لاکھ یوآن جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے، ان پر الزام تھا کہ انہوں نے ڈرگ ٹیسٹ پاس کرنے کے لئے رشوت لی تھی۔قبل ازیں ملزم کی بیوی اور بیٹے کو الزام میں شامل ہونے کے تحت قید کی سزائیں سنائی گئی تھیں، انہوں نے اس اسکیم کے تحت پراپرٹی اور 5 لاکھ 10 ہزار ڈالر نقد رقم اور ہاتھی کے دانتوں سے بنائی گئی مصنوعات رشوت کے طور پر لی تھیں۔