دنیا میں کئی افراد کھانے پینے کے بیحد شوقین ہیں جو چٹ پٹے کھانے بہت شوق سے کھاتے ہیں اور اگر اِنہیں مفت کھانا مل جائے ہو تو پھر ان کے کیا ہی کہنے۔
اسی طرح کے ایک واقعے میں برطانیہ کے شہر’نیوکاسل‘کے ایک ریسٹورنٹ نے پیٹو افراد کودیوہیکل چکن نگٹ میل کھانے کا چیلنج رکھا گیا ،جسے صرف 10 منٹ میں ختم کرنا ہوگا اور ختم نہ کرنے کی صورت میں30پاؤنڈ بل دینا پڑے گا۔اس’نگزیلا‘نامی اس ڈیڑھ کلو وزنی چکن نگٹ کے ساتھ فرنچ فرائزباربی کیو ساس شامل ہے، جسے پورا کرنے پرآپ نہ صرف بل دینے سے بچ جائیں گے بلکہ آپ کو فری ٹی شرٹ بھی دی جائیگی۔ریسٹورنٹ کے مالک کا کہنا ہے اس چیلنج میں اب تک کئی افراد حصہ لے چکے ہیں لیکن اب تک صرف چند افراد ہی کامیاب ہو سکے ہیں۔