چین کی پیٹو لڑکی نے 4کلو ابلے ہوئے چاول سے بھرا پیالہ منٹوں میں چٹ کرکے سب کو حیران کردیا ہے
یوں تو عموما چاول کسی بھی ترکیب سے بنے ہوں سب ہی کے پسند یدہ ہوتے ہیں، تاہم چین میں چاول کھانے کی ایک ایسی شوقین لڑکی بھی ہے جو بغیر کسی مصالحے کے بنے ہوئے پھیکے چاول بھی منٹوں میں چٹ کرجاتی ہے۔
چین کے شہر Chongqingسے تعلق رکھنے والی لڑکیZijun نے چاول کھانے کے مقابلے کے دوران 4 کلو ابلے ہوئے سادہ چاول سے بھرا پیالہ ایک ہی وقت میں ختم کرکے سب کو حیران کردیاہے۔
Zijun کی اتنی بڑی مقدار میں سادہ کھانے کی یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جسے بیحد پسند کیا جارہا ہے