سنکیانگ حکام مسلمانوں سے یہ عہد لے رہے ہیں کہ وہ ماہ رمضان میں روزے نہیں رکھیں گے
بیجنگ (یس اُردو) رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی چین کے مسلم اکثریتی صوبے سنکیانگ میں سرکاری ملازمین، طلباء اور بچوں کے روزہ رکھنے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سنکیانگ حکام مسلمانوں سے یہ عہد لے رہے ہیں کہ وہ ماہ رمضان میں روزے نہیں رکھیں گے ۔اس سے پہلے سنکیانگ میں سرکاری میڈیا اور حکومتی ویب سائٹس کی طرف سے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق پارٹی اراکین، سرکاری ملازمین، طلباء اور بچے رمضان میں روزے نہیں رکھیں گے اور نہ ہی مذہبی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے ۔ اس کے علاوہ رمضان میں کھانے پینے اور مشروبات کے کاروبار بھی بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ سنکیانگ کی آبادی 10 ملین کے قریب ہے جن میں سے زیادہ تر مسلمان اقلیت اویغور سے تعلق رکھتے ہیں۔گذشتہ چند سالوں میں سنکیانگ میں ہونے والی کشیدگی کے باعث سینکٹروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ چینی حکومت کا کہنا ہے کہ یہاں امن و امان کی خراب صورت حال کا ذمہ دار اسلامی شدت پسند ہیں ۔