بیجنگ: چین کی کمپنیاں پاکستان سمیت دنیابھرمیں کوئلے سے چلنے والے بجلی کی پیداوار کے سیکڑوں منصوبوں کی منصوبہ بندی یاتعمیرکررہی ہیں۔
ماحول کے تحفظ کیلیے کام کرنے والے جرمنی کے لابنگ گروپ کی جانب سے جاری رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق تقریباً250 چینی کمپنیاں دنیا بھر میں مجوزہ یا تعمیر کیے جانے والے کول پاورکے نئے 1600 منصوبوں میں سے نصف منصوبوں پرکام کر رہی ہیں۔ ان کمپنیوں میں چین کی سرکاری انرجی جائنٹس چائنا ڈاٹانگ کارپوریشن، چائناہوآنینگ گروپ اور ایس پی آئی سی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اگریہ منصوبے مکمل ہوجاتے ہیں تو دنیادے کوئلے سے پیدا ہونے والی بجلی کی صلاحیت میں 8لاکھ 40 ہزارمیگاواٹ کااضافہ ہوگا۔ یہ منصوبے چین، پاکستان، ملاوی، مصر اورجمیکا سمیت 62 ملکوں میں ہیں جن میں14ممالک ایسے ہیں جہاں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہی نہیں۔