چین نے امریکا سے درآمد کی جانے والی اشیا پر 25 فیصد تک محصول عائد کر دیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کی جانب سے چینی مصنوعات اسٹیل اور المونیم پر ٹیکس لگانے کے جواب میں چین نے بھی امریکا سے درآمد شدہ 128 مصنوعات پر 25 فیصد محصول لگا دیا ہے جس کے باعث امریکا کی تین ارب ڈالر سے زائد درآمدات متاثر ہوں گی۔ چین ان محصولات کے علاوہ مزید ٹیکس بھی عائد کرنے کی منصبہ بندی کررہا ہے۔
چین نے موقف اختیار کیا ہے کہ محصولات میں اضافے کا فیصلہ چینی مفادات کے تحفظ کے تحت کیا گیا ہے جس کا مقصد امریکا کی جانب سے چینی مصنوعات پر ٹیکس عائد کرنے کے جارحانہ فیصلے سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنا بھی ہے۔ چین پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ اگر تجارتی جنگ چھیڑی گئی تو چین اپنے مفادات سے متعلق راست اقدام اُٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے اور حالیہ اقدام اسی سلسلے کی کڑی ہے