counter easy hit

چین نے سی پیک پر بھارتی اعتراضات مسترد کر دیئے

چین نےپاک چین اقتصادی راہداری پر بھارت کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو چاہئے کہ اقتصادی راہداری کے حوالے سے عملی سوچ اپنائے ۔ بھارت کو سی پیک کے آزاد کشمیر سے گزرنے پر اعتراض ہے ۔

China has rejected Indian objections to the cpec

China has rejected Indian objections to the cpec

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بریفنگ میں کہا ہےکہ بھارت ‘ون بیلٹ ون روڈ پروجیکٹ کے حوالے سے عملی سوچ اپنائے کیونکہ سلامتی کونسل کی قرار داد میں تمام رکن ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اس منصوبے پر عمل درآمد کے لیے اپنی کوششیں تیز کردیں، منصوبے کی سیکورٹی کے لیے ضروری تقاضے پوری کریں ۔ چین ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کے تحت دنیا کے مختلف خطوں میں چھ اقتصادی راہداریاں تعمیر کررہا ہے ، جن میں سی پیک بھی شامل ہے، جس کے لیے چین نے پاکستان میں 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے ، جبکہ گوادر پورٹ سے چینی صوبے سنکیانگ تک راہداری تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website