counter easy hit

امریکہ کے پلے کچھ نہ رہا، امریکہ کے بنائے ہوئے ادارے صدی بعد چین کے ساتھ کھڑے ہوگئے، امریکہ نے بدلہ لینے کیلئے ہٹ دھرمی کا مظاہہرہ کرتے ہوئے خفیہ ایجنسیوں کو متحرک کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے وزیرخارجہ نے اہم ترین پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی حکومت نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) بھی متعدد بار کہہ چکا ہے کہ دنیا بھر میں 20 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کرنے والا کورونا وائرس کسی لیبارٹری میں تیار نہیں کیا گیا۔ چینی حکومت کی جانب سے یہ وضاحتی بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یہ خبریں سامنے آئیں کہ امریکی خفیہ ایجنسیوں نے اس بات کی تحقیقات شروع کردی ہے کہ کیا واقعی کورونا کو کسی لیبارٹری میں تیار کیا گیا؟ امریکی نشریاتی اداروں کی رپورٹس کے مطابق امریکی حکومت نے خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں کی مدد سے اس بات کی تفتیش شروع کردی ہے کہ کیا واقعی مہلک وبا کو کسی لیبارٹری میں تیار کیا گیا؟ رپورٹس میں امریکی خفیہ ایجنسی اور حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ اگرچہ بیشتر حکومتی و خفیہ ایجنسی کے عہدیداروں کو یقین ہے کہ کورونا کو کسی لیبارٹری میں تیار نہیں کیا گیا تاہم اس کے باوجود امریکی حکومت نے اس کی تحقیقات شروع کردی ہیں کہ کہیں کورونا وائرس، چین کے شہر ووہان کی کسی لیبارٹری میں تو تیار نہیں کیا گیا۔ امریکی حکومت کی جانب سے کورونا کو لیبارٹری میں تیار کرنے کے حوالے سے تفتیش شروع کرنے کی خبریں ایک ایسے وقت میں سامنے آئیں جب چند روز قبل ہی امریکی صدر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا عندیہ دیا تھا کہ امریکی حکومت اس بات کو دیکھ رہی ہے کہ کورونا وائرس کہیں لیبارٹری کی پیداوار تو نہیں۔نشریاتی ادارے  نے 16 اپریل کو اپنی رپورٹ میں بتایا کہ امریکی حکومت نے خفیہ ایجنسیوں کے عہدیداروں کی مدد سے کورونا کے لیبارٹری میں تیار ہونے کے معاملے کی تفتیش کا آغاز کردیا۔ امریکی حکومت کی جانب سے تفتیش کے آغاز کے بعد چینی حکومت نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت بھی کہہ چکا ہے کہ کورونا کسی لیبارٹری میں تیار نہیں کیا گیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے محکمہ خارجہ کے ترجمان لی جیان ژاؤ نے پریس کانفرنس کے دوران واضح کیا کہ ڈبلیو ایچ او بھی کہہ چکا ہے کہ کورونا کسی لبیارٹری میں تیار نہیں ہوا۔رپورٹ کے مطابق لی جیان ژاؤ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران پوچھے گئے سوالات کے جواب میں مذکورہ وضاحت دی۔ترجمان دفتر خارجہ سے کورونا وائرس کو ووہان کی لیبارٹری میں تیار کرنے سے متعلق سوال پوچھا گیا تھا جس پر انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت بھی متعدد بار کہہ چکا ہے کہ کورونا کو کسی لیبارٹری میں تیار کرنے کے شواہد نہیں ملے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website