counter easy hit

چین نے پاکستان کے نامور سیاستدان کے نام پر اپنے ملک میں بہت بڑا پراجیکٹ شروع کردیا ، نام آپ کو حیران کر ڈالے گا

China launches huge project in the name of eminent politician of Pakistan, name will surprise you

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان کے آزمودہ دوست ملک عوامی جمہوریہ چین نے ملک کی معروف عالم شخصیت ڈاکٹر عطاء الرحمان کے نام پر اپنے مرکزی ریسرچ سنٹر کا نام رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چائنیز ریسرچ سنٹر جو چینی صوبے ہنان HUNAN کے گنجان آباد شہر چنگ شاہ میں واقع ہے‘ کی دنیا کی معروف یونیورسٹی نامور صحافی حنیف خالد اپنی ایک رپورٹ میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ آف چائنیز ٹریڈیشنل میڈیسن کو پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمان معروف ماہر تعلیم قومی دانشور اور شہرہ آفاق پاکستانی سائینسدان سے منسوب کرنے کا باضابطہ فیصلہ کر لیا ہے جس کا نیا نام پروفیسر عطاء الرحمان ون بیلٹ ون روڈ ٹی سی ایم ریسرچ سنٹر ہو گا۔ اسکی بین الاقوامی تقریب 23 اکتوبر 2019ء کو پانچویں سالانہ بائیو ٹی سی ایم انٹرنیشنل کانفرنس کے موقع پر منعقد ہو گی۔ پاکستان کا ایک وزارتی وفد اس تقریب میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی سربراہی میں شرکت کریگا۔ اس امر کا انکشاف انٹرنیشنل سنٹر برائے کیمیکل اینڈ بائیولاجیکل سائنسز کے ایک سینئر عہدیدار نے جنگ سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملائیشیاء کی سب سے بڑی یونیورسٹی جس کا نام یونیورسٹی ٹیکنالوجی مارا ہے‘ نے پہلے ہی اپنے ریسرچ سنٹر کا نام پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمان سے باضابطہ طور پر منسوب کیا ہے۔ اسے اب عطاء الرحمان انسٹی ٹیوٹ آف نیچرل پروڈکٹس ڈسکوری کہا جانے لگا ہے۔پروفیسر عطاء الرحمان اس وقت وزیراعظم کی ٹاسک فورس برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے چیئرمین وزیراعظم کی ٹاسک فورس برائے ٹیکنالوجی‘ ڈریون نالج اکانومی کے وائس چیئرمین اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ٹاسک فورس کے وزیراعظم کے ساتھ کوچیئرمین ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمان برسوں تک وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رہے۔ پروفیسر رحمان ملت اسلامیہ کے پہلے سائینسدان ہیں جنہیں پرائز کی 35سالہ تاریخ میں 1999ء میں یونیسکو سائنس پرائز کے پروقار ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جولائی 2006ء میں پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمان کو رائل سوسائٹی لندن کا فیلو منتخب کیا گیا۔ انہیں بہت سی بین الاقوامی یونیورسٹیاں اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں دے چکی ہیں جن میں ڈاکٹر آف سائنس کی ڈگری کیمبرج یونیورسٹی یوکے نے 1987ء میں دی۔ 2007ء میں کیمبرج یونیورسٹی یوکے کے کنگز کالج نے ان کو آنریری لائف فیلو کا اعزاز دیا۔ آسٹریا کی حکومت نے 2007ء میں آسٹریا کا اعلیٰ ترین سول اعزاز (Grosse goldene Ehrenzeischen am Bande)سے نوازا۔ وہ اسلامی ممالک کی اکیڈمیز آف سائنسز کے نیٹ ورک کے صدر ہیں۔ کورین اکیڈمی کا سائنسز کے فارن فیلو ہیں اور چائنیز کیمیکل سوسائٹی کے فارن فیلو بھی ہیں۔ پروفیسر عطاء الرحمان کو 28ستمبر 2014ء کو فرینڈشپ ایوارڈ کا چائنا کا اعلیٰ ترین ایوارڈ پیش کیا گیا۔ وہ وفاقی وزیر کے رتبے میں ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے 2002ء سے 2008ء تک چیئرمین رہے۔ پاکستان میں ان کو تمغہ امتیاز‘ ستارہ امتیاز‘ ہلال امتیاز اور اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان امتیاز سے نوازا جا چکاہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website