کارروائی کے دوران جعلی شناخت والے اکائونٹس بھی لپیٹ میں آگئے۔
بیجنگ: چین میں غیر اخلاقی مواد رکھنے والی لاکھوں ویب سائٹس اور اکائونٹس بند کر دیے گئے ہیں ،چینی حکومت نے یہ قدم عوامی فلاح وبہبود کو مد نظر رکھتے ہوئے اٹھایا ہے۔ چینی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ دنوں بیجنگ سائبر اسپیس کی انتظامیہ نے فحاشی وعریانی پھیلانے والے لاکھوں کی تعداد میں اکاؤنٹس اور ویب سائٹس بلاک کر دی ہیں۔ بہت سے ایسے جعلی اکاؤنٹس بھی اس قدم کی لپیٹ میں آئے ہیں جو صرف اور صرف اس کام کیلئے جعلی شناخت سے بنائے گئے تھے۔ انتظامیہ نے عوام سے بھی غیر اخلاقی مواد رکھنے والی ویب سائٹس سے مطلع کرنے کی اپیل کی ہے ۔ بیان کے مطابق گزشتہ بدھ کو غیر اخلاقی مواد کی تقریباً 11,798 تصاویر اور ویڈیوز اور اتنی ہی تعداد میں اکاؤنٹس کو بند کیا گیا ہے اور یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔