اسلام آباد: چین نے پاکستان میں سستے گھروں کے پلانٹ لگانے کی پیشکش کردی۔ وزیراعظم عمران خان سے چائنہ سلک روڈ لمیٹڈ کے چیئرمین یان لیجن کی ملاقات ہوئی جس میں چائنہ سلک روڈ گروپ کا وزیراعظم کے کم لاگت والے ہاﺅسنگ منصوبے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چائنہ سلک روڈ لمیٹڈ کے چیئرمین یان لیجن کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں چائنہ سلک روڈ کا گروپ وزیراعظم کے کم لاگت والے ہاؤسنگ منصوبے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ چائنہ سلک روڈ گروپ نے پاکستان میں کم لاگت والے تیار شدہ مکانات کے ڈھابچوں کا پلانٹ لگانے کی آفر بھی کی ہے۔ وزیراعظم نے چینی کمپنی کی پیشکش کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ حکومت ملک میں بیرون سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کر رہی ہے۔ سی پیک پروجیکٹ کے تحت پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہوںگے۔