چین نے جزیرے بنانے کی حیرت انگیز صلاحیت کا حامل بحری جہار تیار کیا ہے، اس نئے جہاز کو گزشتہ دنوں متعارف کرایا گیا۔
چین کے اس نئے جہاز کو’میجکل آئی لینڈ میکر ‘یعنی جادوئی جزیزے بنانےوالا جہاز بھی کہا جارہا ہے ۔ اپنی نوعیت کے اس سب سے بڑے جہاز کی لمبائی 140میٹر ہے جو کہ 6ہزار کیوبک میٹر کی گہرائی تک کھدائی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ٹیان کن ہاؤ نامی یہ جہاز سمندر کی تہہ سے مٹی،ریت اور آبی پودوں کو نکال کر انہیں 15کلو میٹر کی دوری تک پہنچاتا ہے۔