اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق چین کے صدر ژی جن پنگ 9 اپریل کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔
چینی صدر، وزیراعظم، آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقاتیں کریں گے۔ چینی صدر کی بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین سے بھی ملاقاتیں ہونگی، اعلیٰ سطح کا چینی وفد صدر ژی جن پنگ کے ہمراہ ہو گا۔
چین کے صدر ژی جن پنگ ذرائع مواصلات، توانائی، اطلاعات و نشریات سمیت متعدد شعبوں میں منصوبوں پر دستخط کریں گے۔ چینی صدر گوادر پورٹ، معاشی راہداری، ون بیلٹ ون روڈ سمیت متعدد منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے۔ چنی صدر پاکستان کے بعد سعودی عرب اور مصر کا دورہ بھی کریں گے۔ واضح رہے چینی صدر کا دورہ پاکستان گزشتہ برس دھرنوں کے باعث ملتوی ہو گیا تھا۔