بیجنگ: چین نے پاکستان کو جوہری ملک تسلیم کرنے سے انکار کردیا، ترجمان چینی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک نیکلوئیر سپلائرز گروپ کا حصہ نہ ہونے کے باعث قانونی طور پر جوہری ملک قرار نہیں دیے جا سکتے۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس میں دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی۔ پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آیا چین شمالی کوریا کو بطور جوہری قوت کے حامل ملک کے طور پر قبول کرے گا یا نہیں۔ اس سوال کے جواب پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین ایسا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ عین اسی وقت ایک صحافی کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری جنگ کے خدشے سے متعلق بھی سوال کیا گیا۔اس سوال کے جواب پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ چین کی کوشش ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاملات پرامن طریقے سے حل ہو جائیں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس موقع پر مزید کہا کہ چین پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کو ایٹمی قوت کے حامل ممالک کے طور پر بھی قبول نہیں کرتا۔ دونوں ممالک کے پاس قانونی طور پر جوہری قوت والے ممالک کہلانے کا اختیار نہیں ہے۔ دونوں ممالک نیکلوئیر سپلائرز گروپ کا حصہ نہیں ہیں، اسی لیے ان دونوں ممالک کے قانونی طور پر جوہری قوت والے ممالک ہونے یا نہ ہونے کی حیثیت پر چین کا موقف واضح ہے۔ دونوں ممالک کے پاس قانونی طور پر جوہری قوت والے ممالک کہلانے کا اختیار نہیں ہے۔ دونوں ممالک نیکلوئیر سپلائرز گروپ کا حصہ نہیں ہیں، اسی لیے ان دونوں ممالک کے قانونی طور پر جوہری قوت والے ممالک ہونے یا نہ ہونے کی حیثیت پر چین کا موقف واضح ہے۔