counter easy hit

چین نے سی پیک پر اقوام متحدہ کی رپورٹ مسترد کر دی

بیجنگ: چین نے اقتصادی راہداری منصوبہ(سی پیک) کے بارے میں خدشات پر مبنی اقوام متحدہ رپورٹ مستردکرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ ایک اقتصادی منصوبہ ہے اور اس سے مسئلہ کشمیر پر بیجنگ کے موقف پرکوئی اثر نہیں پڑیگا جبکہ پاکستان میں اپنے شہریوں کی بازیابی کیلیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

China rejects UN report on the Cpec

China rejects UN report on the Cpec

ترجمان چینی وزارت خارجہ لوکھانگ نے اپنی پریس بریفنگ میں چین کے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ یہ رپورٹ خاص طور پر سی پیک یا بی آرآئی بیلٹ روڈ منصوبہ کیخلاف نہیں تاہم رپورٹ سے ظاہرہوتا ہے کہ بین الاقوامی برادری بی آرآئی منصوبے کے بارے میں کیا سوچتی ہے اور ایسی رپورٹ اقوام متحدہ کے ادارے ای ایس اے پی کی جانب سے ہونا اس منصوبہ کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرتا ہے اور اس پیش قدمی پر ای ایس سی اے پی کس طرح اپنا مثبت کردار ادا کر سکتی ہے۔ ترجمان نے سی پیک کے بارے میں خدشات پر مبنی اقوام متحدہ رپورٹ مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ ایک اقتصادی منصوبہ ہے اور اس سے مسئلہ کشمیر پر بیجنگ کے موقف پر کوئی اثر نہیں پڑیگا۔

علاوہ ازیں ترجمان لو کھانگ نے مزید کہا کہ چینی حکومت چینی باشندوں کی بحفاظت بازیابی کیلیے پاکستان کی ہر ممکنہ مدد کریگی ، چینی حکومت اپنے باشندوںکی غیر ممالک میں خدمات انجام دیتے ہوئے ان کی حفاظت کو از حد ضروری سمجھتی ہے اورکسی بھی صورت میں چینی باشندوں کو نقصان پہنچانے کے عناصر کی سخت مذمت کرتی ہے۔ چینی حکومت پاکستان کے متعلقہ حکومتی اہلکاروں کے ساتھ اپنے باشندوں کی جلد اور بحفاظت بازیابی کیلیے مسلسل رابطے میں ہے اور پاکستان میں خدمات سرانجام دینے والے چینی باشندوں کی حفاظت کیلیے مزید بہتر اقدامات کی درخواست کرتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website