اسلام آباد (جیوڈیسک) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا تاریخی ہمسائے کی آمد پر انکے شکر گزار ہیں چینی ہمارے دل کے بہت قریب ہیں چینی صدر جتنے اپنے ملک میں مقبول ہیں اتنے ہی پاکستان میں بھی ہیں۔
پاک چین دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے۔ انہوں نے کہا تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈر ایوان میں موجود ہیں جو آپکو خوش آمدید کہتے ہیں پاکستان اور چین حقییقی معنوں میں آئرن برداراز ہیں۔
دہشت گردی کے خاتمے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ ون چاینہ پالییسی کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا چین کی سیکورٹی پاکستان کی سیکورٹی ہے۔ چین کی سلامتی کو پاکستان کی سلامتی تصور کرتے ہیں۔