بیجنگ………چین کے ایک 19 سالہ شخص کو اپنی 18 دن کی بیٹی فروخت کرنے پر تین سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔چین
کے مقامی رپورٹ کے مطابق جنوب مشرقی صوبے فوجین کے رہائشی ایدوان نے مبینہ طور پر آئی فون اور موٹر سائیکل خریدنے کیلئے بیٹی کو فروخت کیا۔ایدوان نے چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ کیو کیو پر اشتہار دے کر بیٹی کو 23 ہزار یوآن (تقریباً 3 لاکھ 70 ہزار پاکستانی روپے) میں فروخت کیا تھا۔اید دوان کےبارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ زیادہ تر وقت انٹرنیٹ کیفے میں وقت گزارتا ہے، اس کی ماں کئی جز وقتی نوکریاں کرتی رہی ہے۔رپورٹس کے مطابق 18 دن کی بچی کو ایک نامعلوم شخص نے اپنی بہن کیلئے خریدا تھا ۔ میڈیا کے مطابق چین میں ہر سال 2 لاکھ بچے اور بچیاں اغواء ہوتے ہیں جنھیں کھلے عام آن لائن فروخت کر دیا جاتا ہے۔چینی حکام کی جانب سے اس حوالے بہت سے اقدامات کیے گئے تاہم ابھی تک اس مسئلے پر قابو نہیں پایا جاسکا۔