شینزن…..چین کے جنوبی علاقے میں گذشتہ روز لینڈ سلائڈنگ کے نتیجہ میں 30 سے زائد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، 91 افراداب تک لاپتاہیں ۔حادثہ گذشتہ روز چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر Shenzhen میں اتوار کی صبح ہونے والی شدید بارش کے بعد پیش آیا۔ مٹی کا تودہ گرنے سے 33 عمارتیں دیکھتے ہی دیکھتے ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔حادثہ کے بعد 91افراداب تک لاپتا ہیں جن میں 59 مرد اور 32 خواتین شامل ہیں ۔ واقعہ کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔1500 سے زائد فائر فائٹرز، پولیس اور دیگر عملہ ملبہ ہٹانے کے کام میں مصروف ہیں ۔چین کے وزیر اعظم اور صدر نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے امدادی کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔چین کی زمین اور وسائل کی وزارت کاکہنا ہے کہ تعمیراتی مٹی کو غلط طریقے سے ایک جگہ جمع کرنابھی حادثہ کی وجہ بنا۔مٹی کا ڈھیر 330فٹ اونچا تھا۔