چین میں جڑواں بھائیوں نے دو جڑواں بہنوں سے شادی کی اور اب وہ اپنی اپنی بیوی کو پہچاننے جیسی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔
بیجنگ: (یس اُردو) گزشتہ دنوں چین میں دو ہم شکل جڑواں بھائیوں کی 2 ہم شکل جڑواں بہنوں سے شادی ہوئی اور ایک موقع پر تو عشایئے کے بعد ایک بھائی نے اپنی بھابھی کو اپنی اہلیہ سمجھ کر اس کا ہاتھ تھام لیا جس کے بعد دونوں بھائیوں نے معمولی سے پلاسٹک سرجری کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان کہ جڑوں دلہنوں کو انہیں پہچاننے میں کوئی مشکل پیش نہ آ سکے۔ اس سے قبل ان دونوں بھائیوں کے سسرال میں بھی کئی لوگوں نے انہیں پہچاننے میں مشکل پیش آنے کی شکایت کر چکے ہیں کیونکہ ان دونوں کا قد برابر اور آواز بھی ایک جیسی ہے۔ شادی سے پہلے دونوں ہم شکل بھائیوں نے ہم شکل جڑواں بہنوں سے شادی کا فیصلہ کیا اور ان کی دلہنیں بھی آپس میں حیرت انگیز مشابہت رکھتی ہیں ۔شادی کے وقت دونوں کے گھر والوں اور دوستوں نے کئی مرتبہ لڑکے اور لڑکیوں کے نام اور کوائف بار بار چیک کیے تاکہ غلطی سے ان کی شادی میں کوئی غلطی نہ ہو جائے اور طے شدہ جوڑوں ہی کی آپس میں شادی ہو سکے۔