چین کے ایک معروف ریسٹورنٹ نے دبلے پتلے افراد کیلئے ایک دلچسپ ڈسکاؤنٹ آفر کااعلان کیا ہے
لاہور: چین کے ایک معروف ریسٹورنٹ نے دبلے پتلے افراد کیلئے ایک دلچسپ ڈسکاؤنٹ آفر کااعلان کیا ہے جس کے بعد شہر بھر سے درجنوں افراد اس سے فائدہ اٹھانے کیلئے یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔ چین کے ایک معروف ریسٹورنٹ نے یہاں آنیوالے افراد کیلئے مفت کھانے کااعلان کیا ہے لیکن اس منفرد آفر سے صرف وہی افراد فائدہ اٹھاسکتے ہیں جو سلاخوں کے درمیان سے باآسانی گزرنے کا فن جانتے ہوں۔ دھات سے بنی ان سلاخوں کے درمیان تقریبا 15 سینٹی میٹر کا فاصلہ رکھا گیا ہے جہاں سے جو فرد بھی با آسانی گزرگیا اسے ریسٹورنٹ میں مفت کھانا پیش کیا جائیگا۔