بیجنگ…….. چین کے سکیورٹی کے ادارے نے گذشتہ روز کہاکہ چین کی کیپٹل کی سرکار ی منڈی 2016میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے زیادہ کھول دی جائے گی اور ملکی بروکر ادارے اپنے سمندر پار کاروبار کو توسیع دیں گے۔
چین کے سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن کے سربراہ ژیائو گینگ نے سکیورٹیز مارکیٹ ریگولیشن کے بارے میں ایک قومی کانفرنس میں بتایا کہ چین کوالیفائیڈ فارن ا نسٹی چیونشل انویسٹر ( کیو ایف آئی آئی اور آر ایم بی کیو ایف آئی آئی ) کے کوٹہ میں بتدریج اضافہ کریں گا ۔کیو ایف آئی آئی اور آر ایف آئی کیو چین کی سب سے بڑی الگ تھلگ سرمایہ مارکیٹ میں ٹریڈ سکیورٹیز میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے بنائی گئی ہیں ،چین ملکی مارکیٹ کی کارکردگی کو زیادہ بین الاقوامی میٹرک بنانے کی کوشش میں عالمی سٹاک انڈیسز میں اے شیئر کی شمولیت کے لیے کام کرے گا ۔ژیائو کے مطابق چین میں سرمایہ کاری کے اضافے کے لیے خود مختار دولت فنڈز ،غیر ملکی فنڈز اور سست ای ٹی ایف کی حوصلہ افزائی کرے گا ،2016میں چین شین زین ۔ہانگ کانگ اسٹاک کونیکٹ کا آغاز کرے گا ،شنگھائی ۔ہانگ کانگ اسٹاک کونیکٹ کو بہتر بنائے گا اور شنگھائی ۔لندن سٹاک کونیکٹ کے قابل عمل ہونے کا جائزہ لے گا ۔چین کیو ایف آئی آئی ،آر کیو ایف آئی آئی اور شنگھائی ۔ہانگ کانگ اسٹاک کونیکٹ کے ذریعے ملکی بانڈ مارکیٹ میں سمندر پار ا نسٹی چیونشل انویسٹر کے لیے کشش پیدا کرے گا ۔ہانگ کانگ اور مکائو فنڈڈ بروکریجز کو چین میں مشترکہ منصوبے قائم کرنے کی اجازت دی جائے گی ، مزید برآں چین برکریجز کی سمندر پار سبسڈیز کھولنے کی حمایت کرے گی