چین بنگلہ دیش میں بجلی گھر تعمیر کرے گا،کوئلے کی مدد سے چلائے جانے والا یہ بجلی گھر 1320میگا واٹ بجلی پیدا کرے گاجس پر دو ارب ڈالرز کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
بنگلہ دیش پاور ڈیولپمنٹ بورڈ کے محمد سیف الاسلام کا اس پروجیکٹ کے حوالے سے کہنا ہے کہ چین کی شرکت داری میں بننے والا یہ پروجیکٹ ڈھاکا سے415کلومیٹر دورجنوب مشرق میں واقع شہر کاکسس بازار میں بنایا جائے گا اس سلسلے میں بنگلہ دیش کی کمپنی بنگلہ دیش پاور ڈیولپمنٹ بورڈ اورچینی کمپنی چائنا ہوادیان ہانگ کانگ کمپنی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے اور اس سلسلے میں دستخط بھی ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں 20 فیصد عوام بجلی کی سہولت سے محروم ہیں اور بنگلہ دیش کی حکومت 2021ء تک ملک کے تمام حصوں میں بجلی کی فراہمی یقینی بنانا چاہتی ہے۔