counter easy hit

چین پاکستان کو بہت جلد وکرونا ویکسین کی امداد پہنچائے گا، چینی قونصلر

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) چینی حکومت پاکستان کو کورونا وبا سے بچائو کی ویکسین کی تیز تر فراہمی کیلئے چینی انٹرپرائز سے فعال طور پر رابطہ کریگی۔ یہ بات چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونینگ نے اپنی پریس بریفنگ میں کہی۔کووڈ۔19 کی وبا کے بعد سے چین اور پاکستان مشکلات پر قابو پانے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ چینی حکومت کووڈ-19 ویکسین کی ایک کھیپ پاکستان کو ‘بطور امداد’ فراہم کرے گی اور پاکستان کو ویکسینوں کی برآمدات میں تیزی لانے کے لیے متعلقہ چینی انٹرپرائز سے فعال طور پر رابطہ رکھے گی۔ چینی قونصلر وینگ یی نے چینی حکومت کے اس فیصلے سے گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو فون پر آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کو سپورٹ کرنے کے لیے چینی حکومت نے بطور امداد ویکسین فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پاکستان کو ویکسین کی برآمدات میں تیزی لانے کے لیے متعلقہ چینی انٹرپرائز کے ساتھ فعال طور پر ہم آہنگی پیدا کرے گی۔ تاہم انہوں نے اس بات کی نشاندہی نہیں کی کہ چین کتنی مقدار میں ویکسین فراہم کرے گا اور نہ ہی ‘متعلقہ چینی کاروباری ادارے’ کا نام بتایا۔ یہ تصدیق ایک ایسے موقع پر کی گئی ہے جب ایک دن قبل ہی شاہ محمود قریشی بتایا تھا کہ چین نے پاکستان کو 31 جنوری تک ایک کورونا ویکسین کی 5لاکھ خوراکیں فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے چینی وزیر خارجہ کے ساتھ تفصیلی گفتگو کی جس میں انہوں نے پاکستان کی ضروریات پر تبادلہ خیال کیا جہاں اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے صورتحال کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے چین کے ساتھ بات چیت آگے بڑھانے کی ہدایت کی تھی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں شاہ محمود قریشی نے عندیا دیا کہ پاکستان کو فراہم کی جانے والی ویکسین سینوفارم کی ہو گی جس کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے رواں ہفتے کے اوائل میں ملک میں ہنگامی بنیادوں پر استعمال کی منظوری دی تھی۔ یہ ویکسین بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف بیولوجیکل پراڈکٹس نے تیار کی ہے جو سرکاری ادارے سینوفارم کے ماتحت ادارہ ہے، کمپنی نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ آخری مرحلے میں ہونے والے کیسز کے ابتدائی اعداد و شمار نے اسے 79.3 فیصد مؤثر ثابت کیا ہے۔

پچھلے ہفتے ، ڈریپ نے آکسفورڈ یونیورسٹی-آسٹرا زینیکا کوویڈ 19 ویکسین کو بھی ہنگامی استعمال کے لئے اختیار کیا تھا۔اس ہفتے کے اوائل میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے مارچ تک کورونا وائرس کی کم از کم 10 لاکھ خوراک کی فراہمی پر اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website