بیجنگ……….تندرستی ہزار نعمت ہے اور اب آپ یہ نعمت چین کی قدیم ورزش تائی چی کرتے ہوئے باآسانی حاصل کر سکتے ہیںکیونکہ ورزش کا یہ طریقہ کار دل کے مریضوں ،ہائی بلڈ پریشراور فالج کے مرض میں مبتلا لوگوں کے لئے انتہائی مفید ہے ۔
امریکہ کے دل کے امراض سے متعلق ایک طبی تحقیقی جریدے میں شائع شدہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیاہے کہ تائی چی ورزش مریضوں کو طاقت ،لچک اور توازن برقراررکھنے میں مدد کرتی ہے اور یہ تمام زندگی کے لئے سکون فراہم کرتی ہے ۔روایتی چینی مشقیں کرنے میں بہت ہی کم خطرات ہوتے ہیں۔ دل کے مریضوں کے لئے زندگی کے معیار کو بہتر بنانے میں بھی مددگار ہیںجو کہ دنیامیں معذورہونے اور شرح اموات میں اضافے کا سبب بیماریاں ہیں لیکن سائنسی بنیادوں پر اس ورزش کے ذریعے مریضوں کو فراہم کئے جانے والے جسمانی اور نفسیاتی فوائد کا اندازہ لگایا جانا بہت ضروری ہے ۔اس تحقیق کے دوران سائنس دانوں نے 35تحقیقی جریدوں کا مطالعہ کیا جن میں 10ممالک سے تعلق رکھنے والے امراض قلب کے 2249مریضوں کی تفصیلات فراہم کی گئی تھیں ۔ نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ تائی چی ورزش نے مریضوں میں بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد فراہم کی۔تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ تائی چی ورزش میں کولیسٹرول کی مقدار کو کم کرنے میں مدد ملی جو کہ بہت ہی اہم پیش رفت ہے ۔