بیجنگ۔۔۔ ایشیا میں پاکستان چین سے اسلحہ خریدنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے اورگزشتہ 5 برس کے دوران چین کی اسلحہ برآمدات دو گنا ہو گئی ہیں ۔
اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق سال 2011ء سے 2015 ءکے درمیان چینی اسلحے کی فروخت دوگنی ہوگئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق چین کی جانب سے زیادہ تر اسلحہ ایشیائی ممالک کو برآمد کیا جاتا ہے ۔ جن میں پاکستان ، چین سے سب سے زیادہ اسلحہ خریدنے والا ملک ہے جو چین کی کل اسلحہ برآمدات کا 35 فیصد اسلحہ خریدتا ہے ۔ اس کے بعد بنگلہ دیش اور میانمار آتے ہیں ۔