یجنگ……چین کے دفاعی بجٹ میں رواں سال 7 سے 8 فیصد اضافہ متوقع ہے۔
نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان چینی پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ 2015 ءکے مقابلے میں چین کے دفاعی بجٹ میں 7 سے 8 فیصد اضافہ ہوگا،جو گزشتہ 2 دہائیوں کی کم ترین سطح ہے۔ترجمان کا کہنا تھا بجٹ کا اصل اعدادو شمار آئندہ روز چین کے سالانہ پارلیمانی اجلاس میں ہوگا، 2015 ءمیں چین کے بجٹ میں 10 اعشاریہ 1 فیصد اضافے کے ساتھ 135 ارب 39 کروڑ ڈالر تھا۔
اس سال چین کا دفاعی بجٹ 5 سو 73 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے