counter easy hit

پاک چین اقتصادی راہ داری ، زمین حاصل کرنے کے بعد پلانٹ کی تعمیر تیزی سے جاری

China's economic path,

China’s economic path,

پاک چین دوستی کے تحت راہ داری منصوبے کی تکمیل کے لیے کہیں پہاڑوں کا دامن چاک کیا جا رہا ہے تو کہیں چینی انجینیئرز سمندر کے طاقت ور موجوں کو دھکیل کر زمین حاصل کر رہے ہیں
کراچی (یس اُردو) پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبے پر چینی بھی دن رات کام کر رہے ہیں ، پورٹ قاسم پر سمندر کو پیچھے دھکیل کر حاصل ہونے والی زمین پر پاور پلانٹ کی تعمیر تیزی سے جاری ہے ۔پاک چین دوستی کے تحت راہ داری منصوبے کی تکمیل کے لیے کہیں پہاڑوں کا دامن چاک کیا جا رہا ہے تو کہیں چینی انجینیئرز سمندر کے طاقت ور موجوں کو دھکیل کر زمین حاصل کر رہے ہیں ۔پورٹ قاسم کا اگر یہ حصہ گوگل میپ میں دیکھا جائے تو سال 2014 میں یہاں پانی تھا لیکن چائینز کی انتھک محنت سےآج یہاں زمین نمودار ہو گئی ہے جس پر دو ارب ڈالر کی لاگت سے بجلی سے چلنے والا پاور پلانٹ تعمیر کیا جا رہا ہے ، اس منصوبے میں قطر بھی شامل ہے ۔سمندر کو دھکیل کر زمین اس لیے حاصل کی گئی ہے کہ درآمدی کوئلے کو براہ راست شپ سے اتار کر پلانٹ تک باآسانی منتقل کر دیا جائے ۔ اس سرمایا کاری کے ذریعے دسمبر 2017 میں 660 میگا واٹ بجلی کی ترسیل شروع ہو جائے گی جبکہ 2018 میں مزید 660 میگا واٹ پاور سسٹم میں شامل ہو جائیگی