بیجنگ…….. چین کے غیر ملکی زر مبادلہ میں دسمبر میں تیزی سے زبردست ماہانی کمی ہوئی ہے ۔ یہ بات سرکاری اعدادوشمار میں بتائی گئی ہے ۔پیپلز بنک آف چائنا کے مطابق غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ ماہ کے اواخر میں 3.33ٹریلین امریکی ڈالر تک گر گئے جو کہ تین برسوں سے زائد کے عرصے میں کم ترین سطح اور نومبر کے 108ملین ڈالر سے کم ہیں ۔دسمبر میں غیر ملکی زرمبادلہ میں ہونے والی کمی نومبر میں رجسٹرڈ کی جانے والی82.2بلین ڈالر کی ماہانہ کمی میں توسیع ہے ۔مرکزی بنک کی ریٹ کو زیادہ مارکیٹ بیس شرح بنانے کے لئے اگست میں غیر ملکی زرمبادلہ کے میکنیزم کی تشکیل نو کرنے کے بعد سے یوآن جنوب کی جانب بڑھ رہا ہے ۔چین کی معیشت کے 2015میں صدی کے ایک چوتھائی میں اپنی سست ترین شرح رفتار رجسٹرڈ کرنے کے پیش نظر یوآن کی شرح گر رہی ہے ۔دریں اثناءامریکہ نے دسمبر میں شرح سود میں اضافہ کر دیا ہے اور2016میں مزید اضافے کی توقع ہے ۔چین میں کاروبار کئے جانے والے آن شور یوآن (سی این وائی) میں 2015میں ڈالر کے مقابلے میں 4.0فیصد کمی ہوئی ہے