آئندہ تیرہ برسوں میں چین کی آبادی ایک ارب پینتالیس کروڑ ہوجائے گی، اس وقت چین کی آبادی ایک ارب سینتیس کروڑ افراد پر مشتمل ہے ۔
چین میں نوجوانوں کی تعداد کم ہورہی ہے اور بوڑھے افرادکی تعداد بڑھ رہی ہے، چینی حکومت نے پچھلے سال ایک بچہ پالیسی ختم کرکے خاندانوں کو دوسرے بچے کی پیدائش کی اجازت دے دی تھی۔
چینی حکام کا کہنا ہے کہ آبادی میں عدم توازن کی صورت حال بہتر بنانے کے لیے 2021 سے 2030 تک آبادی سے متعلق منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے ۔