بیجنگ…….چین کی اسٹاک مارکیٹ میں مندی اور تیل کے نرخ میں ریکارڈ کمی کے باعث امریکی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی ۔ چین کی اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ کا اثر عالمی مارکیٹ میں بھی دیکھا جارہا ہے۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ہوکر 32.16 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے جو 12 سال کی کم ترین سطح ہے۔ امریکی اسٹاک مارکیٹس پر بھی اس گراوٹ کا اثر پڑا۔ امریکی اسٹاک مارکیٹ کا انڈکس دو فیصد گرگیا۔