اسلام آباد (ویب ڈیسک) افغانستان اور چینی سفیر کے درمیان ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں انہوں نے دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے گفتگو کی ۔ تفصیلات کے مطابق افغان سفیر نے ملاقات میں کہا ہے کہ افغانستان، پاکستان تجارتی راہداری معاہدےکوسیاست سے مبرا ہوکر ازسر نوتشکیل دیا۔ پاکستان، افغانستان کے
درمیان تجارت دوبارہ 2 ارب ڈالر تک پہنچ رہی ہے۔عالمی دنیا نے 3 ٹریلین ڈالر سیکیورٹی پر خرچ کیے۔ اگر 3ٹریلین ڈالرزکا2فیصدبھی علاقائی ربط وتعاون پرخرچ ہوتاتو معاملات مختلف ہوتے۔ جبکہ چینی سفیر نے کہا ہے کہ افغانستان میں تمام دھڑے تنازعات کا حل نکالیں گے۔ سی پیک منصوبہ، پاک، افغان دوستانہ روابط کیلیے اہم محرک ہوسکتا ہے۔ سی پیک منصوبہ کسی کےخلاف نہیں۔سی پیک اور دیگر منصوبوں میں افغانستان قدرتی شراکت دار ہے۔ افغانستان،جنوبی اوروسط ایشیا مشرقی ومغربی ایشیا کے درمیان پل ہے۔