counter easy hit

چینی سفیر کی احسن اقبال سے ملاقات، سی پیک پر مسلم لیگ ن کی کارکردگی کو سراہا

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) مسلم لیگ (ن) کے دور میں سی پیک اور پاک چین تعلقات کے فروغ کیلئے مثالی کوششیں کی گئیں، یہ بات پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال سے خصوصی ملاقات میں اسلام آباد میں چین کے سفیرنونگ رونگ نے کہی۔ جنھوں نے احسن اقبال کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورمرکزی ترجمان اورنگزیب بھی موجود تھیں۔ چین کے سفیر نےمسلم لیگ (ن) کے دور میں سی پیک اور پاک چین تعلقات کے فروغ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے تجربے اور صلاحیت کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ سی پیک کے عمل میں تاخیر افسوسناک ہے، پاکستان کے عوام اس میں تیزی دیکھنے کے خواہاں ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط اور گہرے تعلقات خطے اور عالمی امن کے لئے اہم ہیں. سی پیک کو پاکستان اور خطے کے لیے گیم چینجر منصوبہ تصور کرتے ہیں. پاکستان اور چین آئرن برادرز اور بااعتماد دوست ہیں۔ پارٹی رہنماوں نے تعزیت اور ہمدردی کے پیغام پر چین کی حکومت، عوام اور چین کے سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہمارے دور میں پہلے پاک چائنا کلچرل ایکسچینج معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔ ہم سی پیک کو معاشی ترقی کے منصوبے سے ثقافتی شراکت داری کے اگلے مرحلے پر لے گئے تھے. چین کے سفیر نے محمد نوازشریف اور شہبازشریف کی والدہ کے انتقال پربھی تعزیت کی۔ چین کے سفیر نے چین کی حکومت کی جانب سے سوگوار خاندان کے لئے تعزیت کا پیغام بھی پہنچایا۔

CHINESE, AMBASSADOR, TO, PAK, NONG RONG, MEET, AHSAN IQBAL, AND, SHAHID KHAQAN ABBASI, IN, ISLAMABAD

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website