بیجنگ……..چائنا بینکنگ ریگولیٹری کمیشن کے اعدادو شمار کے مطابق 2015کے اواخرتک چینی بینکوں کے پاس 194اعشاریہ دو ٹریلین یوآن ( 29اعشاریہ 7ٹریلین امریکی ڈالر ) مالیت کے آن شور اثاثے تھے ۔
بینکنگ ریگولیٹر کے مطابق یہ حجم گذشتہ سال کے مقابلے میں ساڑھے 15فیصد سے زیادہ ہے ۔چین کے صنعتی و تجارتی بینک ، زرعی بینک ،بینک آف چائنا ، چائنا کنسٹرکشن بینک ، بینک آ ف کمیونیکیشنز سمیت 146146پانچ بڑے 145145قرض دہندگان کے پاس مشترکہ آ ن شو ر اثاثو ں کی مالیت 2015تک 74ٹریلین یوآن تھی جو کہ اس صنعت میں مجموعی اثاثوں کا تقریباً 38فیصد بنتا ہے ۔اعدادو شمار کے مطابق 2015تک قرض دہندگان کی آ ن شو ر واجبات 14 اعشاریہ آٹھ فیصد کے اضافے سے 179ٹریلین یوآن ہو گئے ۔