سال نو کے موقع پر گھر واپسی کے دوران سائیکل پر 500کلومیٹر کا فاصلہ غلط سمت میں طے کر لیا۔
بیجنگ: بعض لوگ بہت سادہ لوح اور بھولے ہوتے ہیں لیکن چین کے ایک شہری نے تو سب کو ہی مات دے دی اور سال نو کے موقع پر گھر واپسی کے دوران سائیکل پر 500کلومیٹر کا فاصلہ غلط سمت میں طے کر لیا۔
بتایا گیا ہے کہ صوبہ ہیلونگ جیانگ کا رہائشی نوجوان گھر سے 1700کلومیٹر دور ریز ہو کے علاقے میں کام کرتا تھا اور اس نے نئے لونر سال کی چھٹیوں پر سائیکل پر ہی گھر جانے کا ارادہ کیا کیونکہ اس کی جیب میں کرائے کیلئے مطلوبہ رقم نہیں تھی۔
ایک مہینہ تک سفر کرنے کے بعد وہ وسطی صوبہ ان ہوئی پہنچا تو ٹریفک پولیس اہلکار نے ہائی وے پر سائیکل چلانے پر اسے روک لیا اور پوچھ گچھ کے بعد اسے بتایا کہ وہ غلط سمت میں سفر کرتا رہا ہے۔
پریشان حال نوجوان کو مزید تکلیف سے بچانے کیلئے نیک دل اہلکار نے اپنی جیب سے اسے ریل کا ٹکٹ لے دیا تاکہ وہ جلد اپنے گھر پہنچ سکے ۔