بیجنگ (جیوڈیسک) دورہ چین کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بیجنگ میں چین کی سرمایہ کار کمپنیوں اور مالیاتی اداروں کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔
اس موقع پر دو طرفہ تجارت کے فروغ اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ چینی کمپنیوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو صوبے میں کثیر سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرا دی۔
اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ چینی تعاون کی شکل میں ترقی کا نادر موقع ملا ہے۔ پاکستانی عوامی چینی صدر کے دورے کے بھی منتظر ہیں۔