کراچی: چینی قونصل جنرل نے عباسی شہید ہسپتال کو ایمبولینس کا عطیہ دیدیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ایمبولینس کراچی میں تیار کی گئی جس کی تیاری پر 60 لاکھ کے اخراجات چین نے برداشت کئے، ان کا کہنا تھا کہ عباسی شہید ہسپتال کو اپ گریڈ کررہے ہیں۔ میئر کراچی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ معاملات ابھی پروسیس میں ہیں، جو پارٹی چٹکلہ چھوڑتی تھی اب بیچاروں کو دیکھ کر ہنسی آتی ہے۔