اسلام آباد(ایس ایم حسنین)امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا کے کورونا میں مبتلا ہونے کا سن کر بہت افسوس ہوا۔امید ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔ترجمان چینی وزارتِ خارجہ کی جانب سے ایک بیان میں امریکہ کے صدرٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا کے کورونا وائرس کا شکار ہو نے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا پیغام دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر کی طرف سے گزشتہ چند ماہ سے امریکہ میں چینی سفارتکاروں، طلبا اور چینی کمپنیوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جارہے ہیں۔شدید سفارتی کشیدگی کے باعث دونوں ممالک میں ایک دوسرے کی سفارتی سرگرمیاں محدود کی جاچکی ہیں ۔