لندن میں چائنیزمیجیکل لینٹرن فیسٹیول کاآغاز ہو گیا ہے،دیوہیکل رنگ برنگی لالٹینیں جگمگا اُٹھیں۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی دنیا کے کئی ممالک میں چین کے روایتی لالٹین فیسٹیول کا انعقاد کیا جارہا ہے۔برطانوی دار الحکومت لندن کےچسوک ہاؤس میں منعقد کیے جانے والے اس رنگا رنگ فیسٹیول میں1500سے زائدبڑی اور چھوٹی لالٹینوں کی نمائش کی جارہی ہے جن میں 60ہزار سے زائد ایل ای ڈی لائٹس نصب ہیں۔فیسٹیول کے موقع پر چسوک ہاؤس رنگ برنگی دیوہیکل لالٹینوں اور قمقموں سے جگ مگ کرتا دکھائی دے رہا ہے۔مختلف اشکال،سائز اور رنگوں کی حامل یہ دیوہیکل لالٹینیں رات ہوتے ہی پورے علاقے کو رنگ و نور ،روشنیوں میں نہلا دیتی ہیں۔واضح رہے کہ یہ میلہ26فروری تک جاری رہے گا جس میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔