چینی ملٹری طبی ٹیم کا دورہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر
اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان کو درپیش کورونا وائرس کے سلسلے میں چیلنجز کا جائزہ لینے کیلئے ملٹری میڈیکل ٹیم نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا دورہ کیا۔ ٹیم کے ارکان نے کورونا پر قابو پانے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی جبکہ این سی او سی کے عہدیداروں نے چینی ٹیم کے پاکستان آنے اور تجربات شیئر کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق چینی ملٹری میڈیکل ٹیم نے نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر کا دورہ کیا ، 10رکنی چینی میڈیکل ٹیم کی قیادت میجر جنرل ہو آنگ کنگ ژین نےکی، چینی ٹیم کو پاکستان میں کورونا کے اثرات اور اقدامات سمیت مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ این سی او سی کے مطابق چینی ملٹری میڈیکل ٹیم نے کورونا پر قابو پانے کیلئے تجربات کابھی تبادلہ کیا اور کوروناپرقابوپانےکیلئےاقدامات پربھی روشنی ڈالی گئی ، دورے پر آئے ہوئے وفد کو ٹی ٹی کیو حکمت عملی سے آگاہ کیا گیا ، جو کوویڈ 19 کے خلاف ٹارگٹڈ لاک ڈاؤنز اور قابو پانے کی کوششوں کے پیمانے اور وسعت میں مدد فراہم کرتا ہے۔ این سی او سی کے عہدیداروں نے چینی ٹیم کا پاکستان آنے اور تجربات شیئر کرنے پر شکریہ کرتے ادا ہوئے کہا چین کی جانب سے وبائی امراض کے خلاف جنگ میں تعاون پر اظہار تشکر کیا
۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ پاک چین تعلقات آزمائش کی پر گھڑی میں پورا اترے ہیں ، چین نے ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کا بھرپور خیال رکھا اور کرونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کو بھرپور تعاون فراہم کیا اور تجربات کے تبادلے کےلیے چینی طبی ماہرین نے پاکستان کا دورہ بھی کیا۔ دورے پر آئے ہوئے وفد کو ٹی ٹی کیو حکمت عملی سے آگاہ کیا گیا ، جو کوویڈ 19 کے خلاف ٹارگٹڈ لاک ڈاؤنز اور قابو پانے کی کوششوں کے پیمانے اور وسعت میں مدد فراہم کرتا ہے۔