نئے چینی سال پر پنجاب یونیورسٹی میں رنگا رنگ ثقافتی تقریب منعقد کی گئی۔۔۔ چین کے روایتی ڈریگن اورشیر ڈانس کے ساتھ۔ مقبول عام چائنیز اور پاکستانی گانوں پر رقص بھی کیا گیا ۔تقریب کا اہتمام چینی بھائیوں کے لئے کیا گیا۔
Chinese New Year: cultural event in Punjab University
پنجاب یونیورسٹی کے ایگزیکٹیو کلب میں نئے چینی سال کی مناسبت سےسجائی گئی تقریب میں یونیورسٹی کے طلبا و طالبات نے بھرپور شرکت کی ۔روائتی ڈریگن اور لائن ڈانس پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ یونیورسٹی طلبہ نے ثقافتی اور علاقائی گانے پیش کیے تو شائقین جھوم اٹھے۔ایک چینی خاتون نے پاکستان کا ملی نغمہ سُر میں گایا تو شائقین داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔ دھوتی کُرتے میں یونیورسٹی طلبہ نے دھمال ڈالی تو چینی دوست خوب محظوظ ہوئے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسی تقریبات پاک چین دوستی کو مزید بڑھاوا دیں گی۔