اسلام آباد(یس اردو نیوز)وبا پر قابو پانے کے بعد اسکی غیر جانبدارانہ جامع انکوائری کروائی جائے۔چینی صدر شی جن پنگ نے ورلڈ ہیلتھ اسمبلی میں اپنےخطاب میں کہا ہے کہ وبا پر کنٹرول حاصل کر لینے کے بعد اس کے خلاف عالمی ردعمل کی جامع تحقیقات کی جانی چاہیے۔ انہوں نے آئندہ دو برسوں میں وبا کے خلاف اقدامات کے لیے دو ارب ڈالر دینے کا عزم کیا اور کہا کہ چین کی جانب سے بنائی گئی ویکسین کو دنیا کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔