counter easy hit

چینی صدر آج پارلیمنٹ ہائوس سے خطاب، سولر انرجی منصوبے کا افتتاح کرینگے

Parliament

Parliament

اسلام آباد (جیوڈیسک) چین کے صدر شی چن پنگ آج پارلیمنٹ سے خطاب کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں سولر انرجی منصوبے کا افتتاح بھی کریں گے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں چین کی حکومت ایک میگاواٹ کا شمسی توانائی کا نظام نصب کر رہی ہے یہ منصوبہ رواں سال 30 ستمبر کو مکمل ہوگا۔

اس پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 28 کروڑ 6 لاکھ ڈالر ہے جس سے یوٹیلٹی بل کی مد میں سالانہ دو کروڑ 80 لاکھ روپے کی بچت ہوگی اور منصوبہ دس سال میں اپنی لاگت پوری کر لے گا۔