counter easy hit

آپ سے تو یہ توقع نہ تھی : پاکستان کے ساتھ دوستی کا دم بھرنے والے چین کے صدر کا دورہ بھارت ۔۔۔۔ ایسا کام ہو گیا کہ پاکستانی دنگ رہ گئے

کراچی (ویب ڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ بھارت کا دورہ کررہے ہیں۔ لیکن اس دورے سے پہلے ہی دونوں ممالک کے روابط میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ لیکن یہ سربراہی ملاقات ایک ایسے وقت پر ہوگی جب بھارت کے زیر انتظام جموں کشمیرکے اوپر نئی دہلی حکومت کے پانچ اگست کے اعلان کے بعد سے دونوںملکوں میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ چین نے پاکستانی موقف کی حمایت کی ہےاور یہ معاملہ سلامتی کونسل میں لے جانے میں بھی پاکستانی حکومت کی مدد کی تھی۔ بدھ کو بیجنگ میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں صدر شی جن پنگ نے کہا تھا کہ وہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ جبکہ اس سے پہلے چین کہہ چکا ہے کہ کشمیر بھارت کا داخلی معاملہ نہیں ہے۔ نئی دہلی حکومت پاکستان اور چین کے مابین سکیورٹی تعلقات کو تشویش کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ایک بھارتی سفارتی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک نیوز ایجنسی کو بتایا ہے کہ اگر چینی صدر نے وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ کشمیر کے حوالے سے بات کی تو جواب میں یہی کہا جائے گا کہ یہ بھارت کا اندرونی معاملہ ہے۔ پچھلے سال اپریل میں بھی دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد چین اور بھارت کے درمیان بھوٹان کے معاملے پر فوجی کشیدگی سامنے آئی تھی۔ چین بھارت کے شمال مشرقی علاقے میں 90 ہزار اسکوائر کلومیٹرعلاقے کا دعویٰ کرتا ہے البتہ بھارت کا کہنا ہے کہ چین نے مغربی ہمالیہ میں اس کے 38 ہزار اسکوائر کلومیٹر علاقے پر قبضہ کیا ہوا ہے اور اس سرحدی تنازع پر دونوں ملکوں کے حکام نے 20 مرتبہ ملاقات کی تھی لیکن یہ ملاقاتیں نتیجہ خیز نہیں ہو سکیں۔ اس معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان 1962 میں جنگ بھی لڑی جاچکی ہے۔ اب اگست میں بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کیے جانے کے بعد خطے میں خصوصاً پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا۔ چین نے اس معاملے پر پاکستان کی حمایت کا اعلان کیا تھا اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منعقدہ اجلاس کے دوران بھی دوٹوک موقف اپنایا تھا کہ چین بھارت کو مقبوضہ کشمیر کے بارے میں یکطرفہ طور پر کوئی بھی فیصلہ نہیں کرنے دے گا۔ یاد رہے کہ بھارت آمد سے دو دن قبل چینی صدر نے وزیر اعظم عمران خان کی میزبانی کی تھی اور اسی وجہ سے چینی صدر کا موجودہ دورہ بھارت انتہائی اہمیت کا حامل تصور کیا جارہا ہے۔چین کے صدر شی جن پنگ بھارت پہنچ گئے اور وہاں پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے۔چین کے صدر کا چینی ایئرپورٹ پر گورنر تامل ناڈو بنواری لال پروہت نے استقبال کیا اور اس موقع پر مقامی بھارتی ثقافت کے مطابق ڈھول بھی بجائے گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیساتھ غیر رسمی سمٹ میں شرکت کیلئے بھارت پہنچے ہیں ۔نریندر مودی اورشی جن پنگ نے ہندستان اور چین کے عوام کے مابین تاریخی اور ثقافتی تعلقات کو مضبو ط کرنے کے ساتھ ساتھ تجارتی توازن دہشت گردی اور انتہا پسندی کو دور کرنے پر مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق چینی صدر نے بھارتی وزیراعظم کیساتھ مندروں کیساتھ ساتھ تاریخی مقامات کا بھی دورہ کریں گے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website