اسلام آباد(ایس ایم حسنین) وزیراعظم عمران خان کیلئے غیبی مدد آن پہنچی، خطے میں امن و امان کیلئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کے جواب میں دھمکیوں اور اہم ترین عرب ملک کی طرف سے پاکستان پر دبائو کے تناظر میں چینی صدر شی جن پنک کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی طرف سے ایران کے ساتھ معاہدوں کی توثیق اور چین کی مدد سے خطے اور خصوصاً افغانستان میں امن وامان کے قیام کی کوششوں کے جواب میں سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کو مہیا کیا گیا قرضہ واپس مانگ لیا گیا ہے۔
سینئتر تجزیہ نگاروں کے بقول پاکستانی قومُ کے اللہ تعالی اور قائد اعظم کے بعد سب سے بڑے محسن ہمارے عظیم ترین ہمسایہ چین کے صدر ژی جن پنگ پاکستان تشریف لا رہے ہیں سی پیک ہو یا ہمارا مکار دشمن بھارت چین سیسہ پلائی دیوار کی طرح ہمارے ساتھ کھڑا ہے صدر ژی کا نا قابل فراموش استقبال ہونا چاہیے
پاکستان کے کئے صدر ژی جن پنگ کے جو جذبات ہیں پیار ہے اسکا کوئی مقابل نہیں وزیر اعظم عمران خان ہوں یا افواج پاکستان کے سپاہ سالار جنرل قمر باجوہ حتی کے پوری پاکستانی قوم جب صدر ژی انتہائی شیریں زبان میں ہمارے لئے گل و گلزار بکھیرتے ہیں تو ہماری خوشیاں دوبالا ہوجاتی ہیں
پاکستان کے کئے صدر ژی جن پنگ کے جو جذبات ہیں پیار ہے اسکا کوئی مقابل نہیں وزیر اعظم عمران خان ہوں یا افواج پاکستان کے سپاہ سالار جنرل قمر باجوہ حتی کے پوری پاکستانی قوم جب صدر ژی انتہائی شیریں زبان میں ہمارے لئے گل و گلزار بکھیرتے ہیں تو ہماری خوشیاں دوبالا ہوجاتی ہیں pic.twitter.com/0YRq6SiS6B
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) August 7, 2020