counter easy hit

چینی آبدوز کی کراچی آمد پر بھارت میں کھلبلی مچ گئی، انڈیا ٹوڈے کا انکشاف

Submarine

Submarine

کراچی : بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ ساؤتھ بلاک میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب چین کی انتہائی جدید اور مہلک آبدوز بھارتی پانیوں سے گزر کر کراچی بندرگاہ پہنچی۔

جدید ہتھیاروں اور اینٹی شپ میزائلوں سے لیس آبدوز پر 60 سے زائد عملے کے اراکین موجود تھے ،کراچی بندر گا ہ میں ایک ہفتہ قیام کیا اور ایندھن بھرنے کے بعد چین واپس پہنچ گئی۔ اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے بیجنگ کی سب سے پہلی آبدوز کی تعیناتی نے خطے میں بلی اور چوہے کے کھیل کا آغاز کردیا ہے۔

اخبار اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں لکھتا ہے کہ بحیرہ عرب کے پہلے سے ہی ہنگامہ خیز حالات میں حالیہ برسوں میں اب تک کا بھارت کیلئے سب سے زیادہ خطرناک واقعہ پیش آیا ہے،گزشتہ ماہ بھارتی بحریہ کیلئے ایک بڑا الرٹ تھا جب چین کی سب سے خطرنا ک لڑاکا آبدوز یوآن کلاس 335 نے بحیرہ عرب کو عبور کیا اور 22 مئی کو کراچی بندرگاہ میں داخل ہوئی۔ یہ واقعہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ بیجنگ کے ایک ہفتے بعد پیش آیا۔