بہت جلد کراچی کی سڑکوں کی قسمت بدلنے والی ہے،جہاں سے کچرا بھی چینی اٹھائیں گے ، سندھ حکومت نے چین کمپنی سے کچراٹھانے سے متعلق معاہدہ کرلیا ہے،چینی مشینری جنوری 2017ءسے شہر کی سڑکو ں پر نظر آئے گی۔
صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو کے مطابق کچرااٹھانے کےلیے پہلے مرحلے میں چینی کمپنی سے ضلع جنوبی اور ضلع شرقی کا کچرا ٹھانے کامعاہدہ ہوا ہے۔
معاہدہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور چینی کمپنی ووزینگ کے درمیان طے پایا ہے،دونوں اضلاع میں چینی کمپنی گھروں کے باہر سے مفت کچرا اٹھائے گی جبکہ اگلے مرحلے میں 200 چینی پراجیکٹ میں براہ راست شامل ہو جائیں گے۔
صفائی کے کام میں بلدیات کے میونسپل ورکرز بھی حصہ لیں گے، کچرا ٹھانے کےلیے چین میں مشینری تیار کرلی گئی ہیں اورکچرا اٹھانے والے ٹرکوں پر چین میں ہی کراچی کے علاقوں کے نام لکھ دیے گئے۔