اسلام آباد(یس اردو نیوز)پاکستان میں سٹیٹ آف دی آرٹ آئسولیشن سنٹر کی ریکارڈ مدت میں تعمیرایک معجزہ ہے۔ پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی حکومت کی طرف سے کم مدت میں آئسولیشن ہسپتال تیار کرنا ایک معجزہ ہے۔ میڈیا کو جاری بیان میں چینی سفیر کا کہنا تھا کہ مجھے بہت فخر ہے کہ میں آئسولیشن ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ این سی او سی کا کمانڈنگ سسٹم اس خوفناک وائرس کی روک تھام اور اس کے کنٹرول میں بہت مدد دے رہا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام کی کوششوں سے آپ اس وائرس سے بہت جلد چھٹکارا پا لیں گے۔وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں جو کام این سی او سی کر رہا ہے میں نے اس کا مشاہدہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان وفاقی دارالحکومت میں آئسولیشن ہسپتال اور وبائی امراض کے علاج کے جدید مرکز کے افتتاح کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چین کے پاکستان میں متعین سفیر یاؤ جنگ،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات اسد عمر، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز اور اعلی دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے وزیر اعظم کو ہسپتال میں موجود سہولیات پر بریفنگ دی۔ 250 بستروں پر مشتمل یہ ہسپتال 40 دن کی ریکارڈ مدت میں تعمیر کیا گیا ہے۔ ہسپتال کی تعمیر سے وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں پر دباﺅ کم ہو گا۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے قوم سے عیدالاضحی سادگی سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے ایس او پیز پر عملدرآمد پر زوردیا اور کہا کہ عید الاضحی پر لاپرواہی سے کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے، ہم ان ممالک میں شامل ہیں جہاں کورونا کی وبا کی شدت کم ہورہی ہے، اگر ہم احتیاط کریں گے تو دنیا کے مقابلہ میں اس مشکل صورتحال میں بہتر انداز سے نکلیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کی مشکل صورتحال کے باوجود قلیل مدت میں جدید ہسپتال بنانے پر این ڈی ایم اے کو پوری قوم کی جانب سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اس ہسپتال میں بیڈز، عملہ سمیت تمام جدید سہولیات موجود ہیں۔
انہوں نے کہاکہ عوام کی جانب سے عیدالفطر پر لاپرواہی کا مظاہرہ کیاگیا تھا جس کے باعث کورونا وبا تیزی سے پھیلی، ہسپتالوں،فرنٹ لائن ورکرز ڈاکٹرز نرسز پر دباؤ بڑھا ،اموات میں اضافہ ہوا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کورونا کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن لگایا، این سی او سی نے ہدایات جاری کیں جس پر عملدرآمد کیلیے صوبائی حکومتوں نے تعاون کیا جس کے باعث جولائی میں وبا کی شدت ہماری توقع سے کم رہی۔ اس وقت ہم ان ممالک میں شامل ہیں جہاں کورونا وبا کی شدت نیچے جا رہی ہے۔ دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلہ میں پاکستان میں کم اموات ہوئی ہیں۔
وزیراعظم نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عیدالاضحی پر عیدالفطر کی طرح لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کریں کیونکہ زیادہ لوگوں کے جمع ہونے سے کورونا تیزی سے پھیلتاہے۔ عید قربان پر لاپرواہی سے کورونا پھیلے گا۔ حکومت نے اس عید کے حوالے سے جامع ایس او پیز وضع کیے ہیں۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ قوم، ملک اور اپنے بزرگوں اس بیماری سے بچانے کیلئے عید سادگی سے منائیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہم احتیاط کریں گے تو دنیا کے مقابلہ میں اس مشکل صورتحال میں بہتر انداز سے نکلیں گے۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے وزیر اعظم کو ہسپتال میں موجود سہولیات پر بریفنگ دی۔ 250 بستروں پر مشتمل یہ ہسپتال 40 دن کی ریکارڈ مدت میں تعمیر کیا گیا ہے۔ ہسپتال کی تعمیر سے وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں پر دباﺅ کم ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کی مشکل صورتحال کے باوجود قلیل مدت میں جدید ہسپتال بنانے پر این ڈی ایم اے کو پوری قوم کی جانب سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اس ہسپتال میں بیڈز، عملہ سمیت تمام جدید سہولیات موجود ہیں۔
انہوں نے کہاکہ عوام کی جانب سے عیدالفطر پر لاپرواہی کا مظاہرہ کیاگیا تھا جس کے باعث کورونا وبا تیزی سے پھیلی، ہسپتالوں،فرنٹ لائن ورکرز ڈاکٹرز نرسز پر دباؤ بڑھا ،اموات میں اضافہ ہوا۔