چنیوٹ میں لاہور روڈ پر ہرسہ شیخ کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی اور مسافر وین کے درمیان تصادم ہوا ہے، جس میں 5 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہیں۔
Chiniot: tractor collided with a van, 5 People killed
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ مرنیوالوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ریسکیو اور پولیس اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیاہے۔ متاثرہ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو شادی کی تقریب سےواپس جارہےتھے۔