امدادی کارروائیوں میں این ڈی ایم اے کی اسپیشل ٹیم ، چترال سکاؤٹس ، پولیس ، لیویز اور مقامی کمیونٹی کے افراد حصہ لے رہے ہیں
چترال (یس اُردو) چترال کے علاقے سوسوم میں برفانی تودے تلے دب جانیوالے طلباء کی تلاش کےلئے 8 ویں روز بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے ، برفانی تودہ گرنے سے 9 طلباء دب گئے تھے ، بارش کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ہر گزرتے دن کے ساتھ چترال میں برفانی تودہ تلے دبنے والے طلباء کے لواحقین کی امیدیں دم توڑنے لگیں ، امدادی کارروائیوں میں این ڈی ایم اے کی اسپیشل ٹیم ، چترال سکاؤٹس ، پولیس ، لیویز اور مقامی کمیونٹی کے افراد حصہ لے رہے ہیں ۔بارش کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے ، آٹھ روز کی مسلسل کوشش کے باوجود ابھی تک کسی طالب علم کی لاش بر آمد نہیں ہو سکی ۔گزشتہ روز جی او سی مالا کنڈ نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور طلباء کی تلاش کے لئے جدید مشینری جلد فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ آٹھ روز قبل برفانی تودہ گرنے سے 9 طلباء دب گئے تھے ، مقامی افراد نے دو طلبا کی لاشیں نکال لی تھیں جبکہ دیگر سات کی تلاش جاری ہے