counter easy hit

لواری ٹاپ پر برفباری ، چترال پشاورروڈ ٹریفک کیلئے بند

Chitral psaurrud closed for traffic

Chitral psaurrud closed for traffic

اسلام آباد …..ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری جاری ہے ،، برفباری سے چترال پشاور روڈ ٹریفک کےلیے بندہوگیا ، ضلع غذر کے بالائی علاقوں کے زمینی رابطے بھی منقطع ہو گئے ۔چترال میں لواری ٹاپ اور پہاڑی علاقوں میں رات سے برفباری جاری ہے ، جس کے باعث چترال پشاور روڈ ٹریفک کےلیے بند ہوگیا ہے ۔گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر بھی برفباری ہورہی ہے، غذرکے پہاڑوں اور گاہکوچ شہر سمیت میدانی علاقوں میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔برفباری سے شندور ٹاپ بارست سمیت دیگرعلاقوں کا غذرسے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے ، ملک کے دیگر علاقوں میں بھی سردی کی لہرجاری ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خیبر پختونخوا ،فاٹا، بالائی پنجاب ، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کاامکان ہے۔